ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پہلو خاں موت معاملے کا تفتیشی افسر تبدیل کیا گیا 

پہلو خاں موت معاملے کا تفتیشی افسر تبدیل کیا گیا 

Sat, 13 May 2017 02:19:48    S.O. News Service

جے پور:12/مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) راجستھان کے الور ضلع کے بہروڈ قصبے میں گذشتہ یکم اپریل کو گؤ رکشکوں کے حملے میں پہلو خاں کی موت اور تین دیگر کے زخمی ہونے کے معاملے کی تحقیقات کر رہے تفتیشی افسر کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔جے پور رینج دوم کے آئی جی ہیمنت پریہ درشی نے آج بتایا کہ بہروڈ معاملے کی تحقیقات پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پرمل سنگھ گوجر سے لے کر ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ رام سوروپ شرما کو سو نپی گئی ہے، افسر تبدیل کئے جانے کی وجہ پوچھے جانے پر پریہ درشی نے کہا کہ جانچ معاملے کے مفاد میں تبدیل گئی ہے۔غور طلب ہے کہ گذشتہ یکم اپریل کو چار گاڑیوں میں گائے کو ہریانہ کی طرف لے جانے کی اطلاع ملنے پر گؤ رکشا سے وابستہ نام نہاد تنظیموں کے لوگوں نے بہروڈ کے قریب گاڑیوں کو روک کر اس میں سوار 10 لوگوں کوگاڑی سے اتار کر ان کے ساتھ مار پیٹ کی اور مویشی کو بھی چھین لیا تھا۔واقعہ کے دو دن بعد حملے میں شدید زخمی ہوئے ہریانہ کے نونہہ کے رہائشی پہلو خاں (50)نے ایک اسپتا ل میں علاج کے دوران دم توڑ دیا تھا۔پولیس نے اس سلسلہ میں 100 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، پولیس اس معاملے میں اب تک پانچ سے زائد ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے۔


Share: